۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
تصاویر اختصاصی و ناب از حرم حضرت زینب(س)
 حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں اس ہفتہ نماز جمعہ کا انعقاد

حوزہ / شام کی وزارت صحت و اوقاف کی اجازت کے بعد حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں اس ہفتہ تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ نماز جمعہ منعقد ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ رپورٹ کے مطابق شام میں حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں اس ہفتہ نماز جمعہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

شام میں رہبر انقلاب اسلامی کی نمائندگی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ شام کی وزارت صحت و اوقاف کے نماز جمعہ کے انعقاد کے متعلق اعلامیہ کے بعد حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں اس ہفتہ کی نماز جمعہ تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ منعقد ہوگی۔

لیکن شام کی وزارت صحت نے ابھی تک حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور مساجد کو کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

حرم مطہر حضرت زینب سلام اللہ علیہا  دیگر مقامات مقدسہ اور مساجد کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے لہذا حرم مطھر حضرت زینب سلام اللہ علیھا فعلا زیارت کے لئے بند ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .